sehatkadaherbal

اجناس نبض

Garam Khushk aur Garam Tar Cheezon ke Tibbi Af'aal aur Asraat (Therapeutic Actions & Effects)

اجناسِ نبض کی آسان الفاظ میں تشریح اور جانچنے کامعیار:

بعض لوگ جن میں اکثریت یورپی طب والوں کی ہے، کا خیال ہے نبض سے سوائے حرکاتِ قلب کے اور کسی مرض کا پتہ نہیں چل سکتا۔ مگرحقیقت یہ ہے کہ وہ فنِ نبض شناسی سے آگاہ نہیں ہیں۔ جولوگ فنِ نبض شناسی سے آ گاہ اور اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ان کے لئے نبض دیکھ کر امراض کا بیان کر دینا بلکہ ان کی تفصیلات تک کوظاہر کر دینا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ہم پوری کوشش کریں گے کہ علمِ نبض کو  آسان و سادہ انداز میں اچھی طرح ذہن نشین کراو دیں اور نبض جانچنےکےمعیارات سے بھی آگاہی فراہم کردیں تاکہ اس علم و فن کو سیکھنےکی خواہش رکھنےوالےاس فن پر ملکہ حاصل کرسکیں۔

نبض کی تعريف:

 نبض ،شرائن کی اس حرکت کا نام ہے جو دل کے انقباض(سکڑ نا) اور انبساط (پھیلنا) کے ساتھ شرائن  میں خون پھینکنے سے پیدا ہوتی ہے۔یہ حرکت جسم کی تمام شرائن میں پیدا ہوتی ہے۔ مگر یہاں پر ہماری مراد وہ مخصوص  شرائن ہیں جو بعض مقامات پر نمایاں ہوتی ہیں  اور  ان کو انگلیوں سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

جیسے کلائی کی شریان ، کنپٹی کی شرائن اور ٹخنے کی شریان ، نبض سے مراد یہی شرائن خصوصًا کلائی کی شریان کی حالت کو محسوس کرنا ہے۔جس سے اکثر علاماتِ جسم کا پتہ چلتا ہے۔

نبض دیکھنے کا طریقہ:

اپنی چاروں انگلیاں مریض کی کلائی پر انگوٹھے کی جانب رکھیں پھر شریان کی حرکت کا احساس کریں۔یہ احساس مندرج ذیل جنسوں میں واضح ہوگا۔

اجناسِ نبض

نبض کی دس اجناس ہیں:

1۔مقدار

2۔قرع نبض

3۔زمانہ حرکت

4۔قوامِ آلہ

5۔زمانہ سکون

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *