اعصابی عضلاتی مسہل – یونانی نسخہ
ھوالشافی:
- شورہ قلمی: 40 گرام
- صندل سفید: 40 گرام
- جوکھار: 40 گرام
- گل سرخ: 50 گرام
- حب النیل: 170 گرام
طریقۂ تیاری
تمام اجزاء کو اچھی طرح کوٹ کر باریک سفوف تیار کریں۔
اس سفوف کی گوند کیکر کے لعاب کے ساتھ حسبِ ضرورت حب (گولیاں) تیار کر لیں۔
مقدارِ خوراک
- ایک تا دو گولیاں روزانہ
- دن میں چار بار
- دودھ یا پانی کے ہمراہ استعمال کریں
فوائد و اثرات
اعصابی عضلاتی مسہل ایک طاقتور یونانی نسخہ ہے جو جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے ۔
- پیشاب کی جلن اور سوزاک – گردوں اور مثانے کی گرمی دور کرکے پیشاب کی جلن اور سوزاک میں مؤثر ہے۔
- پیشاب کی رکاوٹ اور بندش – پیشاب کے رکنے یا مشکل سے آنے کی شکایت میں بہترین علاج۔
- جوشِ خون – خون کی تیزی اور غیر ضروری حرارت کو دور کرتا ہے۔
- بلڈ پریشر کی زیادتی – گرمی اور جوشِ خون سے پیدا ہونے والے ہائی بلڈ پریشر میں مفید۔