جلق کی وجہ سے عضو خاص میں کجی کا علاج
(Penis Curvature Due to Masturbation – Unani Herbal Cure)
کیا آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا نوجوان اس تکلیف دہ مسئلے کا شکار ہے کہ عضو خاص ایک جانب کو مڑ گیا ہے؟ یہ ایک ایسا مرض ہے جو مردانہ خود اعتمادی کو شدید متاثر کر دیتا ہے۔ اگر آپ جلق (استمناء) کی عادت کی وجہ سے اس صورت حال میں مبتلا ہو چکے ہیں، تو مایوس نہ ہوں۔ طب یونانی کے اصولوں پر مبنی ایک کامیاب اور آزمودہ نسخہ، قدرتی پرہیز، غذائیں اور مشورے آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں — جو نہ صرف عضو کو سیدھا کرنے میں مدد دے گا بلکہ جنسی صحت کو بھی بحال کرے گا۔
:مرض کی ماہیت
کجی (Penile Curvature) اس حالت کو کہا جاتا ہے جب عضو خاص ایک سمت کو مڑ جائے۔ یہ جھکاؤ اکثر اس سمت ہوتا ہے جس طرف دورانِ جلق بار بار زور یا رگڑ پڑی ہو۔ اس کے برعکس سمت کے خلیات کمزور یا مردہ ہو جاتے ہیں۔ یہ وہی کیفیت ہے جیسے جسم پر زخم لگنے کے بعد نئے خلیے بن کر زخم بھر دیتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی خلیات کی بحالی اس مرض میں بھی ممکن ہے — مگر اس کے لیے محنت، وقت اور صبر کی ضرورت ہے۔
:آزمودہ نسخہ برائے کجی
:ھوالشافی
مرچ سیاہ: 6 گرام
ریوند خطائی: 10 گرام
خولنجاں: 10 گرام
سنڈھ (سونٹھ): 10 گرام
دیسی گھی: 20 گرام
ترکیب تیاری:
تمام ادویہ کو باریک پیس کر گھی میں بریاں کریں، تھوڑا پانی ڈال کر حلوہ تیار کریں۔
:طریقہ استعمال (ٹکور)
ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر عضو خاص اور اردگرد دن میں دو بار ٹکور کریں۔ یہ عمل مسلسل دو ہفتے کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
کھانے کی دوا:
اسی سفوف میں سے 2-2 گرام، دن میں 4 بار کھائیں۔ یہ اندرونی قوتوں کو بحال کرتا ہے۔
: مفید غذائیں
: ناشتہ
کھجور، حلوہ بادام، سوجی کا حلوہ (دیسی گھی میں)
مکھن، بادام
:دوپہر
بکرے، تیتر، بٹیر، بطخ، مرغابی کا گوشت
دیسی مرغی، کلیجی، انڈے، ساگ، میتھی
ٹینڈے، کدو، مونگ کی دال، دلیہ
کالی مرچ، ہلدی، ادرک، نمک، دیسی گھی
: پھل
آم، کھجور، خوبانی، چلغوزہ، شہتوت
پپیتہ، خربوزہ، شیریں انگور، شیریں انار، امرود
: مشروبات
شربت شہتوت، ملک شیک (اونٹنی/بکری دودھ)
روغن ارنڈ، روغن زیتون، سنڈھ ملا دودھ
:احتیاطی تدابیر
جلق سے مکمل پرہیز کریں
فحش خیالات سے بچیں
نیند مکمل کریں، ذہنی تناؤ نہ لیں
خالص و حلال غذا استعمال کریں
یہ نسخہ حکیم انقلاب استاد محترم دوست محمد صابر ملتانیؒ کےدیے گئے اصولوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔جسے دنیا بھر کے حکماء کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں ۔