sehatkadaherbal

خمیرہ گاؤزبان کا مکمل تعارف، فوائد اور تیاری Khamira Gaozaban Benefits & Recipe|

خمیرہ گاؤزبان کا مکمل تعارف، فوائد اور تیاری | Khamira Gaozaban Benefits & Recipe

خمیرہ گاؤزبان ایک نہایت موثر، روایتی یونانی دوا ہے جو دل کے امراض کے لیے آبِ حیات کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کا استعمال دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لانے، دماغ کو سکون دینے اور بلڈپریشر کو متوازن رکھنے کے لیے صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔ یہ خمیرہ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے مفید ہے جو خفقان قلب، اختلاج قلب یا نروس سسٹم کی بے ترتیبی میں مبتلا ہوں۔

افعال و اثرات

دل کی دھڑکن کو نارمل کرتا ہے

خفقان اور اختلاج قلب میں مفید ہے

ہائی بلڈپریشر میں تسکین بخش اثر دیتا ہے

دماغ اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے

نیند کی کمی اور ذہنی اضطراب میں آرام پہنچاتا ہے

اجزائے ترکیبی

گاوزبان  6 تولہ

ابریشم  6 تولہ

کشنیز خشک 5 تولہ

صندل سفید 6 تولہ

گلِ سرخ 5 تولہ

الائچی خورد 5 تولہ

چینی ڈیڑھ کلو

ترکیبِ تیاری

تمام خشک اجزاء کو باریک پیس کر کپڑ چھان کریں۔ پھر چینی کو پانی میں حل کر کے قوام تیار کریں۔ جب قوام تیار ہو جائے تو پسی ہوئی دوا اس میں شامل کر کے خمیرہ تیار کریں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد شیشی یا ایئرٹائٹ جار میں محفوظ کریں۔

اہم نوٹ
دوران تیاری ترکیب و تناسب کا خاص خیال رکھا جائے۔ خمیرہ ہمیشہ کسی ماہر طبیب کے مشورے سے استعمال کریں۔ خود ساختہ یا غلط استعمال کی صورت میں ہم کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *