sehatkadaherbal

السلام علیکم ناظرین!

کیا آپ جگر کی چربی  اور موٹاپے سے پریشان ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ ہمارے آزمودہ طریقے سے جگر کی چربی کا خاتمہ کر سکتے ہیں، موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں ۔

یہ نہ صرف آپ کے جگر کی صحت کو بہتر بنائے گا بلکہ جسمانی توانائی، ہاضمہ، اور مجموعی صحت میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔

1۔قہوہ:اجوائن، پودینہ، میتھی دانہ، رائی، تیزپات، کلونجی

2۔چٹنی:ادرک، لہسن، پودینہ، کالی مرچ، نمک سے تیار کی جائے گی۔اس چٹنی کو دوپہر کے کھانے میں ایک دفعہ لازمی کھائیں، اور بہتر ہو گا کہ صبح اور شام بھی استعمال کریں۔

دنیا بھر میں تقریباً 1.66 ارب افراد جگر کی چربی  کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان میں 6 کڑورافراد شکار ہیں۔

3۔غذائی احتیاط اور پرہیز:

ہم آپ کو ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیں گے جو جگر کو نقصان پہنچاتی ہیں، پرہیز کے دوران آپ کو کچھ مخصوص غذاؤں سے اجتناب کرنا ہوگا، جیسے کہ آلو، گوبھی، مٹر، ٹماٹر، بینگن، دہی، دودھ، چاول، مچھلی، چکن، برگر، شوارما وغیرہ

اب بات کرتے ہیں ہمارے آزمودہ نسخہ کی، جو فیٹی لیور، تسکینِ جگر، اور جسمانی چربی کے لیے انتہائی مؤثر ہے۔ نسخہ درج ذیل اجزاء پر مشتمل ہے:

ھوالشافی:

جائفل: 10 گرام

جاوتری: 10 گرام

فلفل دراز: 20 گرام

عاقر قرحا: 10 گرام

سنبل الطیب: 20 گرام

ہینگ: 30 گرام

لہسن کا رس: 10 گرام

ترکیبِ تیاری:

سب اجزاء کو خوب باریک پیس کر آدھے گھنٹے تک کھرل کریں، پھر لہسن کے عرق کی مدد سے مزید کھرل کریں۔

مقدار خوراک:

روزانہ ڈیڑھ ماشہ سے دو ماشہ تک نیم گرم پانی یا قہوہ کے ساتھ استعمال کریں۔

جگر کی چربی کا مکمل خاتمہ

آپ کا جگر زیادہ فعال اور صحت مند ہو جائے گا، جو کہ جسم کے تمام میٹابولک عملوں کو بہتر بنائے گا۔

موٹاپے میں کمی

اس نسخے سے چربی کا ذخیرہ کم ہو گا اور آپ کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

توانائی میں اضافہ

جب جگر صحیح طرح سے کام کرتا ہے، تو آپ کی توانائی کی سطح بہتر ہوتی ہے اور آپ خود کو زیادہ چاک و چوبند محسوس کریں گے۔

ہاضمہ کی بہتری

جگر کی صحت بہتر ہونے سے ہاضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی، جس سے آپ کے جسم کا نظام زیادہ فعال ہو گا۔

لیورفیٹی کا مزاج؟وجہ تسکین جگر۔ اور پرہیز؟

تو ناظرین! یہ مکمل طریقہ آپ کو جگر کی چربی سے نجات دلانے میں مدد دے گا اور آپ کی مجموعی صحت میں بہتری لائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *