مشن اور مقصد
صحت کدہ کا مشن لوگوں کو فطرت کی طرف واپس لانا ہے، تاکہ وہ کیمیکل اور سائیڈ ایفیکٹس سے بھرے طریقۂ علاج کی بجائے، قدرتی جڑی بوٹیوں کے ذریعے صحت حاصل کریں۔
ہمارا مقصد ہے کہ عوام الناس میں فطری، سادہ، آزمودہ اور محفوظ علاج کا شعور بیدار کیا جائے اور ہر گھر تک قدرتی علاج کی آسانی پہنچائی جائے۔
فکری بنیاد
صحت کدہ ایک ایسا خاندانی ادارہ ہے جو کئی نسلوں سے طب اسلامی، طب یونانی اور آیورویدک کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے قدرتی اور فطری طریقۂ علاج کو فروغ دے رہا ہے۔
ہمارا یقین ہے کہ ہر مرض کا علاج قدرت نے خود اپنے نظام میں رکھا ہے، بس انسان کو اُس تک رسائی اور شعور کی ضرورت ہے۔

Healing through herbs

Traditional herbal care

Promote natural health
رہنما شخصیات
ہمارا طریقہ علاج حکیمِ انقلاب استاد محترم دوست محمد صابر ملتانی، خاندانی معالج استاد محترم حکیم محمد رفیق اور بزرگ رہنما مرحوم مولوی غلام نبی مرحوم صاحب کے بتائے ہوئے اصولوں اور تجربات پر مبنی ہے۔

حاجی مولوی غلام نبی

حکیمِ انقلاب استادمحترم دوست محمد صابرملتانی

المعالج حکیم محمد رفیق
صحت کدہ کی بنیادی ٹیم
“صحت کدہ کی ٹیم تجربہ، تحقیق، اور خلوصِ نیت کا حسین امتزاج ہے، جو خاندانی ورثے اور سائنسی بصیرت کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔”

المعالج حکیم محمد رفیق
فاضل طب و الجراحت
فاضل قانون مفرد اعضاء
ماہر علاج بالغذا
ایم اے

المعالج حکیم ایم مزمل رفیقی
فاضل طب و الجراحت
فاضل قانون مفرد اعضاء
ماہر علاج بالغذا
(ماہر نفسیات( ایم ایس سی

حکیم توصیف الرحمٰن
فاضل طب والجراحت
ماہر علاج بالغذا
روحانی معالج

حکیم و ڈاکٹر سعید احمد
فاضل طب و الجراحت
فاضل قانون مفرد اعضاء
ماہر علاج بالغذا
DHMS
تعارف: استادِ محترم حکیمِ انقلاب دوست محمد صابر ملتانیؒ
Introduction of Hakeem Sabir Multani
हकीम साबिर मोल्तानी का परिचय

Hakeem Dost Muhammad Sabir Multani (RA)
Hakeem Dost Muhammad Sabir Multani (RA) was a legendary figure in Eastern medicine and the founder of the Qanoon-e-Mufrad Azaa (Theory of Single Organs). He revolutionized natural healing by dividing the human body into three main systems: nerves, muscles, and glands, and emphasized that most diseases originate from imbalances in these.
He was not just a healer but a philosopher, researcher, and teacher. His famous books like Tajreebaat-ul-Mujarrabat, Teen Insani Zehr, and Ilaj bil Ghiza are still widely read and respected in the field of natural medicine.
Hakeem Sabir Multani’s teachings are being practiced by thousands of natural physicians across the world today, making him a timeless guide for natural and holistic healing.
हकीम दोस्त मोहम्मद साबिर मोल्तानी (रह.) हिंदी परिचय
हकीम दोस्त मोहम्मद साबिर मोल्तानी (रह.) यूनानी और प्राकृतिक चिकित्सा के एक महान चिकित्सक और “कानून-ए-मुफरद अज़ा” के जनक थे। आपने शरीर को तीन मूल अंगों – नाड़ी (nerves), पेशी (muscles), और ग्रंथि (glands) – के सिद्धांत पर आधारित इलाज का तरीका दुनिया के सामने पेश किया।
आप एक साधारण जीवन जीने वाले लेकिन उच्च विचारों वाले शोधकर्ता और शिक्षक थे। आपकी प्रमुख पुस्तकें जैसे तहकीकातुल मुजर्बात, तीन इंसानी ज़हर, और इलाज बिख़िज़ा आज भी प्राकृतिक चिकित्सा के क्षेत्र में आदर्श मानी जाती हैं।
आपके हजारों शिष्य आज दुनिया भर में आपके सिद्धांतों को आगे बढ़ा रहे हैं, और लाखों लोग आपकी सोच और नुस्खों से लाभान्वित हो रहे हैं।
حکیم دوست محمد صابر ملتانیؒ مختصر تعارف
حکیم دوست محمد صابر ملتانیؒ کا شمار طب مشرق کے ان عظیم ماہرین میں ہوتا ہے جنہوں نے طب کو ایک نیا علمی، فکری اور سائنسی رخ دیا۔ آپ نہ صرف ماہر معالج، بلکہ محقق، مفکر، مربی اور روحانی طبیب بھی تھے۔ آپ نے اپنے تجربات، مشاہدات اور فطری فہم کی بنیاد پر “قانونِ مفرد اعضاء” کا نظریہ پیش کیا، جو آج ہزاروں معالجین اور اداروں کی رہنمائی کر رہا ہے۔
علمی خدمات و تحقیقی ورثہ
حکیم صاحبؒ نے زندگی بھر سادہ، فطری اور آسان علاج کے فروغ کے لیے کام کیا اور کئی اہم کتابیں تحریر فرمائیں جن میں
تحقیقات المجربات
تین انسانی زہر
تحقیقات اعادہ شباب
تحقیقات تپ دق و خوراک
نظام علاج بالغذا
یہ اور دیگر درجنوں کتب اور رسائل طب کے سنجیدہ طلباء اور معالجین کے لیے خزانہ علم ہیں۔
آپ نے “طبی تحقیقاتی ادارہ ملتانی” کے تحت علم و عمل کا ایک نیا باب رقم کیا، جہاں سینکڑوں شاگرد آپ کی نگرانی میں تربیت پا کر کامیاب معالج بنے۔
قانون مفرد اعضاء،ایک انقلابی نظریہ
حکیم صابر ملتانیؒ نے انسانی جسم کو تین بنیادی مفرد اعضاء (اعصاب، عضلات، غدد) پر تقسیم کر کے بتایا کہ تمام امراض کی جڑ انہی میں خرابی ہوتی ہے۔ اگر ان میں توازن بحال کر دیا جائے تو جسم خود صحت کی طرف لوٹ آتا ہے۔ یہ سادہ مگر سائنسی نظریہ آج لاکھوں لوگوں کی شفا کا ذریعہ بن چکا ہے۔
عالمی اثرات
آپ کے نظریات پر مبنی علاج آج نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، یورپ، امریکہ اور خلیجی ممالک میں ہزاروں حکیم اور نیچروپیتھس اختیار کر رہے ہیں۔ آپ کے نسخہ جات، طریقہ علاج اور تدریسی مواد کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اخلاق، کردار اور روحانیت
آپ صرف معالج نہیں بلکہ ایک درویش صفت بزرگ، اخلاق و اخلاص کا پیکر اور بندگانِ خدا کے سچے خیر خواہ تھے۔ آپ کا ہر نسخہ، ہر تدبیر، ہر تعلیم خالص نیت، تجربے اور تحقیق پر مبنی ہوتی تھی۔