sehatkadaherbal

Psoriasis (Chambal / Eczema) Treatment – Asbab, Alamat & Desi Nuskhe in Tib e Unani

چنبل،سورائسس ،ایگزیماکےاسباب و علامت،اصولِ علاج اور نسخہ جات

*چنبل،سورائسس(Psoriasis)یاایگزیما(Eezema)کےاسباب و علامت،اصولِ علاج اور نسخہ جات*

*١۔تعارف:*

 دنیا بھر میں125ملین سے زائد افراد سورائسس (چنبل)کےمرض میں مبتلا ہیں۔اہل یورپ سورائسس کا زیادہ شکار ہیں۔اس جِلدی مرض میں سوزش ہو کر جلد کی سطح کھردری ہو جاتی ہے اورمچھلی کی طرح جلد کے خشک چھلکے اترتے ہیں ۔آغازِ مرض میں چھوٹے چھوٹے سرخ گلابی دانے بنتے ہیں ان پر چھلکوں کی تہہ جم جاتی ہے اور متاثرہ مقام کی جگہ بڑھتی جاتی ہے۔خارش سے سفید چھلکے اترکر خون بھی خارج ہونے لگتا ہے۔سخت تکلیف دہ یہ مرض ضدی مرض ہے اور جلدی نہیں جاتا ۔اس کا زیادہ زور کہنیوں بازئوں گھٹنوں ٹانگوں سر اور کمر کے حصوں پر ہوتا ہے۔گرمیوں کی نسبت سردیوں میں یہ مرض زیادہ ہوتا ہے۔

*٢۔ماہیتِ مرض*

طبی نقطہ نظر سے اس کا شمار سوداوی امراض میں ہوتا ہے۔طبِ اسلامی کے نزدیک اس مرض کاسبب خلطِ سودا ہے۔یہ خارش کی بڑھی ہوئی اور بگڑی ہوئی شکل ہے جوعموماًجسم کے کسی خاص حصہ پر ظاہر ہونے کے بعد جلد ختم نہیں ہوتی۔نہایت عسرالعلاج مرض ہے۔

*٣۔اسباب*

١۔نظام ہضم کی خرابی بدہضمی وتیزابیتِ معدہ۔

٢۔اکثر قبض رہنا۔

٣۔شراب نوشی۔

٤۔جذباتی و ذہنی دباؤ۔

٥۔خلطِ سودا کی زیادتی۔

٦۔خون کا گاڑھا پن۔

٧۔جنسی فضلات کے اخراج میں بے قاعدگی۔

ایلوپیتھک ماہرین کے مطابق اس مرض کے علاج کے سلسلے میں ابھی تحقیق جاری ہے اور ہنوز اس کا شافی علاج ان کے پاس نہیں ہے ۔

*٤۔اصولِ علاج*

قانون مفرد اعضاء کےمطابق  یہ عضلاتی اعصابی تحریک  کامرض ہےلہذا علاج کےلیے عضلاتی غدی تاغدی عضلاتی ادویہ و اغذیہ استعمال میں لاٸیں۔ان اغذیہ و ادویہ کےاستعمال سےجونہی سودا کی کثرت کم ہوگی چنبل بھی غائب ہو جائے گی۔اور جلد بھی صاف ہوجاٸےگی۔

*مندرجہ ذیل نسخہ جات کام میں لاٸیں:*

*١۔ھوالشافی*

١۔سیماب                ٢تولہ

٢۔گندھک آملہ سار  ٦تولہ

٣۔اجوائن            ٢تولہ

٤۔راٸی                   ٢تولہ

٥۔تیزپات                ١تولہ

٦۔بابچی                 ١تولہ

*ترکیبِ تیاری*

اول گندھک آملہ سار اور سیماب کی زور دار ہاتھ سےطرح کھرلاٸی کریں یہاں تک کہ مرکب کی رنگت سیاہی ہوجاٸے اور مثلِ غبار ہوجاٸے۔اس کےبعد تمام اجزاء باریک پیس کر پہلےوالےمرکب میں اچھی طرح ملا لیں اور دوبارہ کھرلاٸی کریں تاکہ تمام مرکب یک جان ہوجاٸے۔

*مقدارِخوراک*

ایک تا ڈیڑھ گرام صبح،دوپہر اور شام۔

*٢۔مرہم برائےچنبل*

اوپر والےسفوف کو آدھاکرلیں اور اس میں پانچ گرام حب سلاطین رگڑکرملا لیں۔تیار شدہ سفوف میں اصل موم ملالیں اور متاثرہ جگہ پر استعمال کریں۔

*٣۔شربت برائے چنبل*

١۔چرائتہ    ١تولہ

٢۔عشبہ          ١تولہ

٣۔عناب          ١تولہ

٤۔گل منڈی     ١تولہ

٥۔سرپھوکہ    ١تولہ

٦۔برگِ نیم     ١تولہ

٧۔پانی          ٢پاٶ

٩۔کھنڈ         ٣پاٶ

*ترکیب تیاری* 

معروف طریقہ پر شربت تیار کرلیں۔

*مقدارِ خوراک*   

دو دو چمچ تین وقت۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *